تاریخ شائع کریں2023 24 June گھنٹہ 17:16
خبر کا کوڈ : 597832

یورپی یونین کو مقبوضہ فلسطین کی صورتحال سے شدید تشویش ہے

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا یورپی یونین کو مقبوضہ فلسطین کی صورتحال سے شدید تشویش ہے۔
یورپی یونین کو مقبوضہ فلسطین کی صورتحال سے شدید تشویش ہے
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں آبادکاری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کردیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا یورپی یونین کو مقبوضہ فلسطین کی صورتحال سے شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی شدت پسندوں کی کاروائیوں کی وجہ سے اب تک کئی فلسطینی قتل اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں مقیم فلسطینیوں کی جان اور مال کی حفاظت کرنے کا ذمہ دار ہے۔

جوزف بورل نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی توسیع کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو موجودہ صورتحال پر تشویش ہے اور فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ اقدامات سے گریز کریں۔ حالیہ واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرکے صلح کی کوششوں کو آگے بڑھائیں۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز صہیونی شدت پسندوں نے فلسطینی قصبے ترمسعیا پر حملہ کرکے ایک فلسطینی جوان اور شہید اور متعدد کو زخمی کرنے کے علاوہ گھروں اور املاک کو آگ لگادی تھی۔ 

دراین اثناء فلسطینی اتھارٹی کے سفیر حسام زملط نے ایک ویڈیو پیغام میں مغربی کنارے کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے حالات میں آپ سے مخاطب ہوں کہ مقبوضہ فلسطین کی صورتحال نہایت نازک ہے۔ صہیونی نیم فوجی دستے پورے فلسطین میں وحشت پھیلارہے ہیں۔ صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

انہوں نے صہیونیوں کے حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے عرب رہنماوں اور ذرائع ابلاغ سے مخاطب ہوکر کہا کہ ان حالات میں خاموشی اختیار کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق صہیونی حکومت کی حالیہ کاروائیاں جنگ جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا ورنہ صہیونی حکومت کو جارحیت اور مظالم سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
https://taghribnews.com/vdcds50kxyt0nj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ