تاریخ شائع کریں2023 4 June گھنٹہ 16:13
خبر کا کوڈ : 595695

اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلی سطحی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا

اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلی سطحی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا
فلسطینی ذرائع کے مطابق تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے رہنما مصری اعلی حکام سے صہیونی حکومت ک ساتھ جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا اعلی سطحی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ مقاومتی تنظیم کے رہنماؤں کو صدر السیسی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ وفد میں اسماعیل ہنیہ کے علاوہ خالد مشعل، صالع العاروی اور روحی مشتہی بھی شامل ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد مصری اعلی حکام سے ملاقات کرکے خطے کے سیاسی اور زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔
یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ بھی قاہرہ کے دورے پر ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر مصری حکام سے مذاکرات ہے۔ 

اس سے پہلے فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مصر کی دعوت پر تحریک جہاد اسلامی فلسطین اور حماس کے سربراہان کی قاہرہ روانگی کی خبر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما مصری حکام کے ساتھ فلسطین کے حالات کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔ 

بعض ذرائع نے فلسطینی رہنماؤں کی مصری خفیہ اداروں اور فلسطین سے متعلق امور کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات اور غزہ میں جنگ بندی کے بعد پیدا ہونے والے امن کو جاری رکھنے کے حوالے سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ 

اس سے پہلے تحریک جہاد اسلامی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ تحریک کے بعض رہنما قاہرہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تنظیم کے اعلی رہنماؤں کا دورہ قاہرہ دو ہفتہ پہلے ہونے کا پروگرام تھا لیکن صہیونی جارحیت کی وجہ سے تنظیم کے اعلی رہنماؤں کی شہادت کے بعد دورہ ملتوی کیا گیا۔ دراین اثناء فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ کی قیادت میں فلسطینی وفد رام اللہ سے قاہرہ گیا ہے۔ وفد مصری وزیر، وزیر اطلاعات، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل اور جامعہ الازہر کے سربراہ سے ملاقات کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdci3wawwt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ