تاریخ شائع کریں2023 19 May گھنٹہ 13:28
خبر کا کوڈ : 593917

تل ابیب میں مشکوک کار بم دھماکہ،مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے

تل ابیب میں مشکوک کار بم دھماکہ،مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے
عبرانی ذرائع ابلاغ میں پرچم ریلی کے موقع پر تل ابیب میں مشکوک کار بم دھماکہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے کی خبریں زیرگردش ہیں۔

تل ابیب کے مرکزی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں تباہ ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج کے ریڈیو کے مطابق کار میں بم نصب تھا جو پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ ابھی تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ دراین اثناء پرچم ریلی کی مناسبت صہیونی شدت پسندوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے کرکے اشتعال پھیلانے کی کوشش کی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریلی کے موقع پر مقاومتی تنظیموں کی جانب سے راکٹ اور میزائل حملوں کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ 

صہیونیوں کی وحشت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نہتے فلسطینیوں سے خوف کھاتے ہیں۔ بیت المقدس کا دارالحکومت بنانے کا خواب دیکھنے والے اس شہر میں نہایت ہی خوف اور وحشت کے سایے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے بیت المقدس میں صہیونیوں کی ریلی کے جواب میں جمعرات کو غزہ کے مشرقی علاقے میں ریلی کا اہتمام کیا۔ اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم تھاما ہوا تھا۔ ریلی کے دوران فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کے دفاع کا عہد کرتے ہوئے صہیونیوں کی جارحیت اور جنایت کی مذمت کی۔

اس سے پہلے فلسطینی تنظیمون نے عوام سے اپیل کی تھی کہ صہیونیوں کی جانب سے پرچم ریلی کے جواب میں فلسطینی پرچم ہاتھوں میں اٹھائیں اور ہر جگہ صہیونیوں کے خلاف احتجاج کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcdfs0k5yt0nn6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ