تاریخ شائع کریں2023 11 February گھنٹہ 12:57
خبر کا کوڈ : 583662

کراچی میں ایران کے قونصل خانے میں اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، پاکستان کی کے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔
کراچی میں ایران کے قونصل خانے میں اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
 ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔

ایرانی اسلامی انقلاب کی فتح کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب جمعہ کی رات کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل، پاکستان کی کے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ صوبائی اسمبلی کا رکن 'سید مراد علی شاہ'، صوبہ سندھ کا گورنر ' محمد کامران تیسوری' نے بھی ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کو ایرانی قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔

اس تقریب میں حسن نوریان نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور فوجی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ انقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی 76 ویں سالگرہ ہے اور دونوں دوست ممالک تمام شعبوں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

نوریان نے کہا کہ ایرانی قوم کے بدخواہ ہمیشہ ہمارے معاشرے میں مایوسی اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اسلامی انقلاب سے 44 سال گزرنے کے باوجود ایران کے غیرت مند عوام انقلاب کے اقدار پر پابند ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmtei8uqeomz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ