تاریخ شائع کریں2022 4 November گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 571849

ایران کے شہر زاہدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام جماعت مولانا سجاد شہرکی شہید

صوبہ سیستان و بلوچستان میں پولیس افسر سردار احمد طاہری نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ شہر زاہدان کے جمہوری اسکوائر پر اذانِ مغرب سے کچھ دیر پہلے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مسجد مولای متقیان کے امام جماعت حجت الاسلام سجاد شہرکی کو شہید کر دیا ہے۔
ایران کے شہر زاہدان میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام جماعت مولانا سجاد شہرکی شہید
 شہر زاہدان میں مسجد مولای متقیان کے امام جماعت حجت الاسلام سجاد شہرکی کو جمہوری اسکوائر پر اذانِ مغرب سے کچھ دیر پہلے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

صوبہ سیستان و بلوچستان میں پولیس افسر سردار احمد طاہری نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ شہر زاہدان کے جمہوری اسکوائر پر اذانِ مغرب سے کچھ دیر پہلے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مسجد مولای متقیان کے امام جماعت حجت الاسلام سجاد شہرکی کو شہید کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا: پولیس اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات انجام دئے جا رہے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان میں پولیس افسر نے واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: جن افراد نے حجت الاسلام سجاد شہرکی پر فائرنگ کی ہے وہ سفید اور سلور رنگ کی دو گاڑیوں پر سوار تھے، انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور مسجد کے سامنے پستول سے حجت الاسلام سجاد شہرکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ان کے سر اور سینے پر گولیاں لگی ہیں۔

سردار طاہری نے کہا: اس فائرنگ اور دہشت گردی کے بعد مسلح افراد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور حجت الاسلام سجاد شہرکی کو فوراً ہاسپٹل پہنچایا گیا لیکن زخموں کی شدت کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے اور درجۂ شہادت پر فائز ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdof0knyt05j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ