تاریخ شائع کریں2022 4 September گھنٹہ 09:18
خبر کا کوڈ : 564143

شیخ ابراہیم زکزاکی سے نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر "ڈینجوما لاہ" و وفد سے ملاقات

میں بعنوانِ عیسائی اور آپ کے ایمانی بھائی کی حیثیت سے آپ کی محبت اور پیار کو اپنے دل میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کیونکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ آپ کتنے عیسائی نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
شیخ ابراہیم زکزاکی سے نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر "ڈینجوما لاہ" و وفد سے ملاقات
 نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر "ڈینجوما لاہ" نے ایک وفد کے ہمراہ اور جنوبی کاڈونا ریاستی سینیٹرز کی اسمبلی کی جانب سے ابوجا شہر میں اس ملک کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

نائیجیرین سینیٹ کے ڈپٹی سپیکر "ڈینجوما لاہ" نے اپنی گفتگو کے دوران شیخ ابراہیم زکزاکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: میں بعنوانِ عیسائی اور آپ کے ایمانی بھائی کی حیثیت سے آپ کی محبت اور پیار کو اپنے دل میں شدت سے محسوس کرتا ہوں کیونکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ آپ کتنے عیسائی نوجوانوں اور عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور میں یہ بھی بخوبی جانتا ہوں کہ آپ نے 2015ء کے قتل عام میں کس طرح اپنی جان کی پرواہ تک نہ کی تاکہ وہاں موجود متعدد عیسائی نوجوانوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا: زاریا کے اس خونی واقعہ میں آپ کے فرزندوں اور آپ کے عزیز و اقارب کی شہادت سے میرے دل کو بہت تکلیف پہنچی ہے، میں اس سانحہ پر آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کو اور آپ کی اہلیہ کو اس بامقصد راستے میں صبر و استقامت عطا فرمائے۔ براہِ کرم! مجھے بھی اپنے مطیع اور فرمانبردار بیٹے کے طور پر سمجھیں
https://taghribnews.com/vdcc00qp12bqes8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ