تاریخ شائع کریں2021 4 December گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 529280

فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔
فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا
فرانس کے صدر عرب ممالک پر ہتھیار فروخت کرنے کیلئے مغربی ایشیاء کے ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کل اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مابین 14 ارب یورو کی لاگت کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس کی رو سے فرانس متحدہ عرب امارات کو 80 رافائل جنگی طیارے دے گا۔

فرانس کے صدر اپنے سعودی عرب کے دورے میں بھی سعودی ولیعہد بن سلمان کے ساتھ ایک ایسے ہی معاہدے پر دستخط کریں گے تاکہ گزشتہ 7 سال کے دوران یمن پر سعودی اور امارات کی جارحیت سے ان کی متاثر ہونے والی ساکھ کو بہتر بنایا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdcfc1dtxw6d00a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ