تاریخ شائع کریں2021 25 October گھنٹہ 14:57
خبر کا کوڈ : 524257

فرقہ واریت ، مسلمانوں کے مستقبل کے لئے دشمنوں کا بڑا تاریخی ہتھیار ہے

انہوں نے امام صادق علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو جنگ و جدال سے پرہیز کی نصیحت کی۔ مدرس مدرسہ احمدیہ نے تفرقہ پردازی کوشیطانی ولایت قبول کرنے اور طاغوت کی ولایت میں چلے جانے سے تعبیر کیا۔
فرقہ واریت ، مسلمانوں کے مستقبل کے لئے دشمنوں کا بڑا تاریخی ہتھیار ہے
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، مدرسہ احمدیہ تربت جام کے مدرس مولوی احمد صارمی نے ۳۵ویں اسلامی وحدت کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی اس سال نہایت خوشی کے ساتھ ہفتہ وحدت کا آغاز کر رہی ہے کیونکہ ۲۰  سال افغانستان پر قابض رہنے کے بعد اب امریکہ کو فرار ہونا ہی پڑا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ دشمن نے اسلام کے خاتمہ اور امت محمدی کی نابودی کے لئے ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کو جنگ و جدال میں مصروف رکھا ہے۔مولوی احمد صارمی نے فرقہ واریت کو دشمنان اسلام کا بڑا ہتھیار اور مسلمانوں کے خلاف سازش اور ڈرامہ قرار دیا۔

انہوں نے امام صادق علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو جنگ و جدال سے پرہیز کی نصیحت کی۔ مدرس مدرسہ احمدیہ نے تفرقہ پردازی کوشیطانی ولایت قبول کرنے اور طاغوت کی ولایت میں چلے جانے سے تعبیر کیا۔

صارمی صاحب نے وحدت امت کے فوائد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ نصرت الہی ہے۔ اگر ہم خدا کی رسی کو تھام لیں تو نصرت الہی ہمارے شامل حال ہوگی اور ہم صدر اسلام والی عظمت  کو دوبارہ حاصل کرلیں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcene8nfjh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ