تاریخ شائع کریں2021 22 October گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 523807

اسلامی ممالک اور معاشروں کی وحدت مسلمانوں کی عزت، قدرت اور شوکت کا سبب ہے

انہوں نے مناظرہ کی فضا کے دوستانہ ہونے کی بھی تاکید کی مناظرہ کرنے والوں کو ضد، ہٹ دھرمی اور عصبیت سے پرہیز کی نصیحت کی۔حلیمی صاحب نے یہ بھی کہا: مسلمانوں کے درمیان مناظرہ اکثر و بیشتر ایک دوسرے کی تذلیل پر مشتمل ہوتا ہے جو بذات خود تفرقہ کا باعث بنتا ہے اور تفرقہ ایک نا بخشا جانے والا گناہ ہے۔
اسلامی ممالک اور معاشروں کی وحدت مسلمانوں کی عزت، قدرت اور شوکت کا سبب ہے
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، افغانستان کے حوزہ علمیہ مزار شریف کے سربراہ  حجۃ الاسلام علی احمد حلیمی نے ۳۵ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے تیسرے روز ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱ کی صبح  ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے  اسلام اور خدا  کی جانب دعوت کو ایک الہی حکم قرار دیا جس کی تاکید خدا نے سورہ مبارکہ نحل کی آیت ۱۲۵ میں رسول اللہ ﷺ کو کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا  علمائے اسلام اور وارثان دین محمدﷺ کی ذمہ داری ہے کہ وہ رسول اکرم ﷺ کے اس وظیفہ دعوت الی اللہ کو جاری ساری رکھیں۔ علی احمد حلیمی صاحب نےمزید کہا: مسلمانوں کو جادلھم بالتی ھی احسن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور حکمت، موعظہ حسنہ اور جدال احسن کی راہ کو اپنا کر تمام انسانوں کو اسلام کی جانب دعوت دینا چاہئے۔

انہوں نے مناظرہ کی فضا کے دوستانہ ہونے کی بھی تاکید کی مناظرہ کرنے والوں کو ضد، ہٹ دھرمی اور عصبیت سے پرہیز کی نصیحت کی۔حلیمی صاحب نے یہ بھی کہا: مسلمانوں کے درمیان مناظرہ اکثر و بیشتر ایک دوسرے کی تذلیل پر مشتمل ہوتا ہے جو بذات خود تفرقہ کا باعث بنتا ہے اور تفرقہ ایک نا بخشا جانے والا گناہ ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور  ایک امت واحدہ کی جانب حرکت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اگر مسلمان متحد ہوں تو یہ اتحاد ان کے شان و شوکت، قدرت اور عزت و وقار  کا سبب بنے گا۔

انہوں نے آخر میں اس بات کی امید ظاہر کی  ان شاء اللہ مسلمان علماء اتحاد کی روش کو اپنا کر مسلمانوں کی ایسی اتحادی تنظیم بنائیں گے جو اسلامی قدروں اور اسلامی ممالک کی محافظ ہو۔
 
https://taghribnews.com/vdce7x8nfjh8wvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ