تاریخ شائع کریں2021 21 October گھنٹہ 12:59
خبر کا کوڈ : 523619

اسرائیل کے ساتھ عمومی روابط اور ہم آہنگی بہت بڑا نقصان ہے

مسجد اقصیٰ معراج کے مسئلے سے جڑنے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا مسجد اقصی کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ اسرائیل کے ساتھ روابط کو بڑی خیانت سے تعبیر کیا اور کہا  ان شاء اللہ مجاہدین الہی ضرور کامیاب ہونگے
اسرائیل کے ساتھ عمومی روابط اور ہم آہنگی بہت بڑا نقصان ہے
دیوان وقف سنی عراق کی افتاء کمیٹی کے رکن شیخ مصطفی جمیل مشائیخی نے ۳۵ ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے ساتھ عمومی روابط اور ہم آہنگی بہت بڑا نقصان ہے۔

اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، دیوان وقف سنی عراق کی افتاء کمیٹی کے رکن شیخ مصطفی جمیل مشائیخی نے ۳۵ ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے بدھ کی صبح خطاب کیا اور  کہا کہ دشمن اسرائیل کے دیگر ممالک سے روابط استوار کرنے کے لئے اپنے حربے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے حقوق پامال ہو رہے ہیں ایسے وقت میں انقلابی امت اگر اس ذلت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں تو ہمیں دشمن کی سازشوں کےمل کر مقابلہ کرنا  ہوگا اور یہ وحدت اسلامی کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا وعدہ  ہے کہ جو اس کی رسی کو تھام لے گا وہ اس کا حامی و مددگار ہوگا اور خدا کی رسی کو تھامنے کا طریقہ تفرقہ سے پرہیز اور وحدت پیدا کرنا ہے۔

سنی عالم دین مشائخی نے یہ بھی کہا کہ مسجد اقصیٰ معراج کے مسئلے سے جڑنے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے لہذا مسجد اقصی کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فرض ہے۔ 

انہوں نے اسرائیل کے ساتھ روابط کو بڑی خیانت سے تعبیر کیا اور کہا  ان شاء اللہ مجاہدین الہی ضرور کامیاب ہونگے
 
https://taghribnews.com/vdcfymdt1w6d0va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ