تاریخ شائع کریں2021 23 September گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 519998

ہمیں اپنےاسیران پر فخر ہے،  وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں

حماس رہنما نے کہا کہ محمود العارضہ، یعقوب قادری، زکریا الزبیدی، محمد العارضہ، مناضل انفیعات اور ایھم کممجی نے گلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہو کر دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قابض دشمن کے خلاف جیلوں میں بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہمیں اپنےاسیران پر فخر ہے،  وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں
خالد مشعل نے کہا کہ ہمیں اپنےاسیران پر فخر ہے،  وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اوران کی  اسرائیلی زندان سےرہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھےہو ئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار  اسلامی مزاحمتی تحریک  حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نےاسرائیل کی گلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی اسیران کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے قیدیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال میں کہا کہ صہیونی  زندانوں میں قابض ریاست کے جبر وتشدد اور ظلم کے خلاف آہنی حوصلے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنانے والے فلسطینی بہادر  ہمارےقومی  ہیروز ہیں، اور اس کی تازہ مثال گلبوع جیل سے فلسطینی اسیران کا فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےاسیران پر فخر ہے،  وہ ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اوران کی  اسرائیلی زندان سےرہائی کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھےہو ئے ہیں۔

حماس رہنما نے کہا کہ محمود العارضہ، یعقوب قادری، زکریا الزبیدی، محمد العارضہ، مناضل انفیعات اور ایھم کممجی نے گلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار ہو کر دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسیران کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قابض دشمن کے خلاف جیلوں میں بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaoonma49n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ