تاریخ شائع کریں2021 5 August گھنٹہ 15:51
خبر کا کوڈ : 514141

امریکی ریاست ٹیگزاس میں مہاجرین کی گاڑی کو حادثہ

ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیگزاس میں پیش آیا جس میں مہاجرین کی ایک وین پلٹ گئی اور نتیجتاً کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔
امریکی ریاست ٹیگزاس میں مہاجرین کی  گاڑی کو حادثہ
امریکی ریاست ٹیگزاس میں مہاجرین کی ایک گاڑی پلٹ جانے سے دسیوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ایسوشیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیگزاس میں پیش آیا جس میں مہاجرین کی ایک وین پلٹ گئی اور نتیجتاً کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اس لئے پیش آیا کہ وین میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور ساتھ ہی اسکی رفتار بھی قانونی حد سے زیادہ تھی۔

اطلاعات کے مطابق وین بھی سبھی لوگ مہاجر مزدور تھے جو ٹیگزاس کے جنوبی ہائی وے سے گزر رہے تھے۔ پولیس کے مقامی عہدے دار اوربینو مارٹنز کا کہنا ہے وین میں صرف پندرہ مسافروں کی گنجائش موجود تھی، مگر اس میں بیس سے زائد مسافر سوار تھے اور جب یہ گاڑی ایک ٹرن پر پہونچی تو ہیوی ہونے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے خارج ہو کر پلٹ گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک اور سڑک حادثے کی خبر امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست سے موصول ہوئی تھی جس میں ایک ہائی چیچس کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔ اس حادثے میں بھی کم از کم پندرہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdtyw6dyya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ