تاریخ شائع کریں2021 31 July گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 513535

ایران علاقے میں امریکہ کی ہر قسم کی موجودگی کی مذمت کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی خارجہ روابط کی کمیٹی کے چیرمین نے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا کے اقوام سے چوری اور راہزنی کے ذریعے اپنی شکست کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کی خارجہ روابط کی کمیٹی کے چیرمین عباس گلرو نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور تمام ملکوں کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کرتا ہے اور ایران علاقے میں امریکہ کی ہر قسم کی موجودگی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام، امریکہ کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں جبکہ ایران نے ہمیشہ ہی شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کی ہے۔

عباس گلرو کا کہنا تھا کہ امریکہ کئی عشروں سے علاقے میں موجود ہے اور اس کی موجودگی نہ فقط علاقائی ممالک اور اقوام کے فائدہ میں نہیں ہے بلکہ امریکہ نے جو رقم خرچ کیا اب دنیا کے اقوام سے چوری اور راہزنی کے ذریعے اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی عوام کی استقامت کی وجہ سے دنیا کا کوئی بھی خطہ امریکیوں کیلئے پر امن نہیں رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbffbssrhb8sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ