تاریخ شائع کریں2021 28 July گھنٹہ 16:29
خبر کا کوڈ : 513239

یورپی ممالک نے دمشق کے خلاف معاندانہ رویہ اپنایا ہوا ہے

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا تھا کہ شام نے روس کے ساتھ مل کر شامی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے بہت کوششیں کیں تاہم یورپی ممالک کے پروپگںڈوں اور دباو کی وجہ سے یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا
یورپی ممالک نے دمشق کے خلاف معاندانہ رویہ اپنایا ہوا ہے
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے دمشق کے خلاف معاندانہ رویہ اپنایا ہوا ہے اور جھوٹا پروپگنڈہ کر کے شامی پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپسی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا تھا کہ شام نے روس کے ساتھ مل کر شامی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے بہت کوششیں کیں تاہم یورپی ممالک کے پروپگںڈوں اور دباو کی وجہ سے یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا اس لئے کہ یورپی ممالک اپنے سیاسی مقاصد کے درپے ہیں جو اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عالمی ادارے بھی شام کے اندرونی حالات کو مخدوش ظاہر کر کے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکوں من جملہ ترکی، لبنان، اردن اور عراق میں کم از کم 6 ملین شامی پناہ گزین موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc11qpo2bqsi8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ