تاریخ شائع کریں2021 26 July گھنٹہ 22:33
خبر کا کوڈ : 513019

سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے کمانڈر میک کینزی کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات

افغانستان کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اور میک کینزی نے کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان سیکورٹی فورس  کی ترجیحات اور اس ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔
سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے کمانڈر میک کینزی کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات
دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے کمانڈر میک کینزی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور موجودہ بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اور میک کینزی نے کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں افغان سیکورٹی فورس  کی ترجیحات اور اس ملک کی سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی۔

دہشت گرد امریکی فوج کے جنرل میک کنیزی نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں افغان سیکورٹی فورس کی مدد کے لئے طالبان پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور اگر طالبان کے حملے جاری رہے تو ہم آئندہ دنوں میں افغان فوج کے لئے اپنی حمایت کی سطح بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سنٹکام کے سربراہ ایسے عالم میں افغان فوجیوں کی حمایت و مدد کی بات کر رہے ہیں کہ اس ملک میں امریکہ کی بیس سالہ موجودگی کا اس ملک میں بد امنی، منشیات اور دہشتگردی میں اضافے کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcizpaw3t1azu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ