تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 16:39
خبر کا کوڈ : 512709

جنگ بندی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کی برطرفی کی شرط عائد نہیں کی

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کی برطرفی کی شرط عائد نہیں کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کے بحران کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
جنگ بندی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کی برطرفی کی شرط عائد نہیں کی
طالبان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کی برطرفی کی شرط عائد نہیں کی گئی ۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک نے کہا ہے کہ طالبان نے جنگ بندی کیلئے افغان صدر اشرف غنی کی برطرفی کی شرط عائد نہیں کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کے بحران کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم وردک کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ اس سے قبل طالبان کے اعلی مذاکرات کار اور ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اقتدار پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہو جاتی اور صدر اشرف غنی کا عہدہ ختم نہ ہو جائے تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

 سہیل شاہین نے کہا تھا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریق کے درمیان قابل قبول گفتگو کے بعد نئی حکومت تشکیل پائے گی تب وہ مسلحانہ جد و جہد ترک کریں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdzx0knyt0f56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ