تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 16:38
خبر کا کوڈ : 512708

پاکستان و ایران کا میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں ڈی جی پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل محمد شعیب سے ہونے والی ملاقات میں ان سے سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال اور اس کا جائزہ لیا۔
پاکستان و ایران کا میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور
کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کے ڈائریکٹر نے ایک ملاقات میں میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں ڈی جی پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل محمد شعیب سے ہونے والی ملاقات میں ان سے سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال اور اس کا جائزہ لیا۔

اس ملاقات میں انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے دوطرفہ تعاون ، امداد و نجات، سمندری تحفظ اور ماہی گیروں کی کشتیوں اور ان کے عملے کی واپسی جیسے امور  پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں، پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جانے پر زور دیا گیا جس کا مسودہ سفارتی ذرائع سے پہلے ہی تیار کیا جاچکا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdccxiqp42bqsm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ