تاریخ شائع کریں2021 24 July گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 512706

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ۔

فلسطین کی وزارت صحت کی آج کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی نوجوان غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل بروز جمعہ غرب اردن میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب  فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جرائم جاری رہنے کے خلاف ہر ہفتے کی طرح کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcawunmi49n601.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ