تاریخ شائع کریں2021 22 June گھنٹہ 16:56
خبر کا کوڈ : 508854

امریکی ریاست کولو راڈو میں فائرنگ،تین افراد ہلاک

فائرنگ کا یہ واقعہ شہر آروا دای کے علاقے اولڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ہیں۔
امریکی ریاست کولو راڈو میں فائرنگ،تین افراد ہلاک
امریکی ریاست کولو راڈو میں فائرنگ کے پیش آنے والے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

این بی سی نیوز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ شہر آروا دای کے علاقے اولڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد مارے گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مارے جانے والوں میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔پولیس محکمے کے ایک اعلی افسر نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں گن کلچر کے سبب اس طرح کے واقعات روزمرہ کا معمول سمجھے جاتے ہیں۔ امریکہ کو ان دنوں تشدد، اغوا برائے تاوان اور مسلح حملوں کا سامنا ہے اور سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق ، ڈھائی سے تین کروڑ تک ہتھیار امریکی سماج میں گردش کر رہے ہیں یعنی ہر شخص کے پاس کوئی نہ کوئی آتشیں ہتھیار موجود ہے۔ اسلحہ ساز فیکٹریوں کی طاقتور لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت، امریکہ میں گن کنٹرول قوانین سخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjioeixuqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ