تاریخ شائع کریں2021 6 June گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 506824

بلفاسٹ نے شمالی آئرلینڈ سے صیہونی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ

شمالی آئرلینڈ نے ہفتے کی شام ایک بل کی منظوری دی ہے جس میں آئرلینڈ اور برطانیہ سے صییہونی سفیر کو نکال باہر کئے جانے پرزوردیا گیا ہے۔
بلفاسٹ نے شمالی آئرلینڈ سے صیہونی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ
بلفاسٹ نے شمالی آئرلینڈ سے صیہونی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلفاسٹ کی سٹی کونسل نے ایک بل تیار کیا ہے جس میں شمالی آئرلینڈ اور برطانیہ سے صیہونی حکومت کے سفیر کو نکالے جانے پر زور دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈبلین آئرلینڈ کی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی اطلاعات ملی ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ نے ہفتے کی شام ایک بل کی منظوری دی ہے جس میں آئرلینڈ اور برطانیہ سے صییہونی سفیر کو نکال باہر کئے جانے پرزوردیا گیا ہے۔

اُدھر ایک اطلاع کے مطابق فلسطین کے حامی آئرش اسٹوڈینٹس ڈبلین میں واقع وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے ایک اجتماع کیا اور فوری طور پر صیہونی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے خودساختہ ریاست اسرائیل کی مخالفت ميں شدید نعرے لگا‏ئے اور اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کو نکالے جانے مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی سفیر کو نکالے جانے پر مبنی بل کی منظوری میں  اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں خود ساختہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کا عمل بلا جواز ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcewp8nejh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ