تاریخ شائع کریں2021 4 June گھنٹہ 00:54
خبر کا کوڈ : 506572

افغانستان میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق ا

کابل پولیس کےترجمان فردوس فرامرز نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کابل نمبر چھے کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق ا
افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کےترجمان فردوس فرامرز نے بتایا ہے کہ پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کابل نمبر چھے کے علاقے میں ہوا جس میں چار افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ایک بجے دوپہر   اسی علاقے میں واقع شاہراہ دارالامان  پر ہونے والے دھماکے میں بھی چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تا حال کسی شخص یا گروہ نے دہشت گردی کے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔  

منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی کابل میں سو میٹر کے فاصلے سے  دو منی بسوں میں یکے بعد دیگرے  دھماکے ہوئے تھے جن میں بارہ افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

 تمام دھماکوں میں افغانستان کے ہزارہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو زیادہ تر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں  آباد ہیں۔

افغانستان کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے ہزارہ شیعہ مسلمانوں پر ہونے وا لے حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے اور حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ ہزار شیعہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کو نسل کشی قرار  دے۔

ادھر یورپی یونین نے اپنے ایک بیان میں حکومت افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں شیعہ نسل کشی رکوانے کے لیے لازمی اقدامات عمل میں لائے۔
https://taghribnews.com/vdcefp8nwjh87ni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ