تاریخ شائع کریں2021 22 May گھنٹہ 20:55
خبر کا کوڈ : 504998

پاکستان میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا اعلان

پاکستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ان تمام علاقوں میں جہاں کورونا کے مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ سے سبھی سرکاری اور نجی اسکول چھے جون تک بند رہیں گے ۔
پاکستان میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث، ملک کے سبھی شہروں میں سرکاری اور نجی اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے ان تمام علاقوں میں جہاں کورونا کے مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ سے سبھی سرکاری اور نجی اسکول چھے جون تک بند رہیں گے ۔

پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق جن شہروں اور علاقوں میں اسکولوں کو چھے جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور اور سوات سمیت ملک کے تقریبا سبھی اہم شہر شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار سات سو نئے مریضوں اور اٹھاسی اموات کا اندراج کیا گیا ۔

پاکستان بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ ستانوے ہزار چار سو اڑسٹھ ہے جن میں سے بیس ہزار ایک سو ستہتر انتقال کر چکے ہیں، آٹھ لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو پچپن شفایاب ہوچکے ہیں اور ترسٹھ ہزار چار سو چھتیس افراد اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے چار ہزار چار سو بارہ کی حالت تشویشناک ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdceoe8nvjh87oi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ