تاریخ شائع کریں2021 16 May گھنٹہ 12:08
خبر کا کوڈ : 504130

جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ کا ٹلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے اپنے ٹلیفونک مذاکرات کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ کا ٹلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے اپنے ٹلیفونک مذاکرات کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل قاآنی نے بات چیت کے دوران جارح صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کو سراہا اور صیہونی حکومت کے بربریت کی مذمت کی۔

اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس جنگ پوری ملت کے جوانوں کی جنگ ہے اور ملت فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کی قدر کرتے ہيں۔

ایک ایسے وقت جب صیہونی حکومت دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک تل ابیب کی پیٹھ تھپتپارہے ہيں۔
 
https://taghribnews.com/vdcc10qpx2bqxs8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ