تاریخ شائع کریں2021 16 May گھنٹہ 12:03
خبر کا کوڈ : 504127

استقامتی محاذ کے میزائیلی حملوں نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں

سخت سنسر کے باوجود ایسی ویڈیوز منظرعام پر آ‏ئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے غزہ سے دسیوں میزائل تل ابیب اور اشدود کی جانب فائر کئے ہیں۔
استقامتی محاذ کے میزائیلی حملوں نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں
پیشگی اطلاع کے بعد استقامتی محاذ کے میزائیلی حملوں نے تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں تل ابیب کے خلاف ایک بڑا میزائیلی حملہ انجام پانے کی خبر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حملے کے دوران دسیوں میزائل تل ابیب اور صیہونی کالونیوں پر داغے گئے کہ جس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر صیہونیوں نے مکمل طور پرسنسر لگا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ القسام بریگيڈ نے تل ابیب اور غزہ کے اطراف میں واقع عسقلان اور اشدود کو نشانہ بنائے جانے کے لئے دوگھنٹے کی مہلت دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مہلت ختم ہوجانے کے بعد القسام بریگيڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے الاقصی ٹی وی چینل سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برج الجلا نامی ٹاور پر بمباری کئے جانے کے جواب میں تل ابیب اور اشدود پر دسیوں میزائل داغے گئے جا رہے ہیں۔

سخت سنسر کے باوجود ایسی ویڈیوز منظرعام پر آ‏ئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے غزہ سے دسیوں میزائل تل ابیب اور اشدود کی جانب فائر کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تل ابیب سے دور تر حتی نابلس اور نتانیا تک استقامتی محاذ کی جانب سے داغے جانے والے میزائیلوں کو جاتے دیکھا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونیوں کو دی گئی دو گھنٹے کی مہلت ختم ہونے کے بعد ابتدائی چند منٹوں میں 30 سے زيادہ میزائیل فائرکئے گئے، جس کے بعد تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین میں سائرن کی آوازوں نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔

الجز‍یرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ سے داغے جانے والے راکٹ تل ابیب کے شمالی علاقے ہشارون تک پہنچے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا حفاظتی سسٹم" آئرن ڈوم" استقامتی محاذ کے فائر کئے جانے والے میزائیلوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے تاہم اتنی زيادہ تعداد میں راکٹوں اور میزائیلوں کو ہدف قرار دینے کی صلاحت نہیں رکھتا۔

بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں کے بعد لاکھوں صیہونی باشندے اپنی جان بچانے کے لئے زيرزمین ٹنلز اور خندقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب نے صیہونی ٹی چينل 12 کے حوالے سے بتایا ہے کہ " جو کچھ بھی ہمارے اوپر فائر کیا جارہا ہے وہ ایران سے آیا ہے نہ سینا سے، نہ ہی سوڈان سے داغا گیا ہے، بلکہ یہ سب میڈ ان غزہ ہے"۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ہفتے کی رات اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ القسام بریگيڈ کے چيف کمانڈر ابوخالد محمد الضیف کے حکم پر تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں میں رات 10 بجے سے 12 بجے تک کرفیو رہے گا اور اس کے بعد صیہونیوں کو ایک پیر پر کھڑا ہونا ہوگا۔
 
https://taghribnews.com/vdcir5awyt1auz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ