تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 503692

اسرائیلی دہشتگردی سے 35 افراد شہید،250 سے زائد زخمی

اسرائیلی بمبار طیاروں نے غزہ کے شہری علاقوں میں رہائشی عمارات ، بازار اور حکوتم کے سیکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 250 سے زائد شدید زخمی ہیں ۔
اسرائیلی دہشتگردی سے 35 افراد شہید،250 سے زائد زخمی
اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں میں 12 بچے  اور دوخواتین  بھی شامل ہیں جبکہ حملوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز علی الصبح  سے  غزہ میں جاری صیہونی دہشتگردانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، اسرائیلی بمبار طیاروں نے غزہ کے شہری علاقوں میں رہائشی عمارات ، بازار اور حکوتم کے سیکیورٹی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جبکہ 250 سے زائد شدید زخمی ہیں ۔

رات بھر صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے درجنوں شہری علاقوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا  جس میں 12 بچوں اور دو خواتین سمیت 35 افراد شہید ہوچکے ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdceox8nwjh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ