تاریخ شائع کریں2021 12 May گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 503678

ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار دو سو پانچ کورونا کے مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چون ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ۔
ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز
ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی -

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار دو سو پانچ کورونا کے مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چون ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ اڑتالیس ہزار چار سو اکیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ تینتیس لاکھ چالیس ہزار نو سو اڑتیس ہوگئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ پچپن ہزار تین سو اڑتیس کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے جس کے بعد اس ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ ترانوے لاکھ بیاسی ہزار چھے سو بیالیس ہوگئی ہے ۔ ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد سینتیس لاکھ چار ہزار ننانوے بتائی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciypawvt1auq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ