تاریخ شائع کریں2021 3 May گھنٹہ 21:03
خبر کا کوڈ : 502419

رہبر انقلاب اسلامی 7 مئی جمعہ یوم القدس سے خطاب کریں گے

اسلامی تشہیر کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی نے پیر کے روز کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای یوم القدس کے موقع پر جمعہ کو تقریر کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی 7 مئی جمعہ یوم القدس سے خطاب کریں گے
ایرانی سپریم لیڈر 'حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای ' جمعہ کے روز 7مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔

اسلامی تشہیر کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی نے پیر کے روز کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای یوم القدس کے موقع پر جمعہ کو تقریر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے کسی بھی کونے میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور عالمی یوم القدس کا محور قائد اسلامی انقلاب کا خطاب ہے۔

سپریم لیڈر کا لیکچر تہران کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے براہ راست ملک کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر نشر کیا جائے گا۔

لطفی نے انہوں نے بدھ اور جمعرات (5 اور 6 مئی) کو دو خصوصی اجلاسوں کے انعقاد کا بھی اعلان کرتے ہو‏ئے کہا کہ فلسطین اسلامی تحریک اور حماس اور حزب اللہ لبنان کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ اسلامی تشہیر کونسل میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور اجلاس عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل، ایران میں یمن اور فلسطین کے سفیروں اور کچھ غیر ملکی شخصیات کی موجودگی کے ساتھ جمعرات کو تہران  کے فلسطین اسکوائر میں واقع امام صادق مسجد میں منعقد ہوگا
 
https://taghribnews.com/vdca6unmo49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ