تاریخ شائع کریں2021 7 April گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 499054

ایرانی تجارتی بحری جہاز کو دھماکے میں معمولی نقصان

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ منگل کی صبح ریڈسی میں ایرانی بحری جہاز " ساویز" کو دھماکے میں معمولی نقصان پہنچا ہے، ان کا کہنا تھا اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اس دھماکے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا ایک تجارتی بحری جہاز " ساویز" منگل کی صبح جیبوٹی کے ساحل کے قریب حادثے سے دوچار ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ساويز نامی یہ جہاز  بحری امور کے نگراں عالمی ادارے کے ساتھ پیشگی ہماھنگی کے ساتھ ریڈسی میں رفت آمد میں مشغول ہے اور اس بحری جہاز کے مشن سے متعلق عالمی ادارہ جہاز رانی کو باضابطہ طور پر اطلاع دی جاچکی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے ميں متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی ہماھنگی سے ضروری اقدامات انجام دے گا۔
https://taghribnews.com/vdcamonyy49now1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ