تاریخ شائع کریں2021 7 March گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 495695

عراقی شہر موصل میں اجتماعی قبر دریافت

عراقی فورسز کے بریگیڈ 14 نے باقاعدہ اعلان ہے کہ ایک اجتماعی قبر سے 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ لاشیں ترکمن شیعہ مسلمانوں کی ہیں جنھیں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہید کیا تھا
عراقی شہر موصل میں اجتماعی قبر دریافت
عراقی فورسز نے موصل میں اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق عراقی فورسز نے موصل میں اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں بیس افراد کی لاشیں موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کے بریگیڈ 14 نے باقاعدہ اعلان ہے کہ ایک اجتماعی قبر سے 20 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ لاشیں ترکمن شیعہ مسلمانوں کی ہیں جنھیں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شہید کیا تھا۔

داعش دہشت گرد تنظیم نے جون 2014 میں عراق کے صوبوں موصل اور الانبار پر قبضہ کرلیا تھا جبکہ کرکوک، صلاح الدین، دیالی اور بابل کے کچھ حصوں پر بھی داعش دہشت گرد تنظیم نے قبضہ کیا تھا۔

ان علاقوں پر 3 سال تک داعش کا قبضہ رہا اور اس عرصے میں داعش نے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے دینی اور تاریخی مقامات کو تبادہ کرنے کے ساتھ  اقلیتوں کو بھی ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں افراد کو قتل کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdchwmnkm23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ