سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں
شیئرینگ :
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...