ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمائش کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ اسپیکر قالیباف
شیئرینگ :
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔
ایرنی اسپیکر نے چیمبر آف کامرس ، صنعتوں ، کانوں اور زراعت کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی شعبہ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کورونا وائرس نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی بے بسی کو نمایاں کردیا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جن کے اندر غرور اور تکبر پایا جاتا ہے ہمیں مختلف شعبوں میں اپنی اندرونی طاقت اور قدرت کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمائش کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...