خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔
شیئرینگ :
مشرقی یوکرین کے ایک نرسنگ ہوم میں ہونے والی آتش زدگی سے 15 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خرکیو کے علاقے میں قائم نرسنگ ہوم کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔ اس وقت عمارت میں 33 افراد موجود تھے۔
یوکرین میں ہنگامی حالات سے متعلق ادارے کی جاری کردی تفصیلات کے مطابق یوکرینی حکام نے واقعے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں موجود بجلی پر جلنے والے ہیٹنگ سسٹم سے متعلق برتی گئی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔ تاہم مزید تحقیقات کے بعد حتمی سبب بتایا جائے گا۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...