تاریخ شائع کریں2020 3 December گھنٹہ 16:57
خبر کا کوڈ : 484462

پاکستان کی شہید فخری زادہ کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت

​​​​​​​ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں
پاکستان کی شہید فخری زادہ کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت
ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے تمام فریقین ضبط وتحمل سے کام لیں، ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ معاہدہ بین الافغان مذاکرات کے کامیاب نتائج کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے۔او آئی سی وزرا خارجہ کا 2 روز کا اجلاس نیامے نائیجر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فلسطین اور جموں وکشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک متفقہ اور ٹھوس قرارداد میں او آئی سی نے جموں وکشمیر پر ٹھوس الفاظ میں موقف دیا۔او آئی سی وزرائےخارجہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل عام روکنے کا مطالبہ۔اعلامیے میں کشمیریوں کی خواہش کے مدنظر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر دباو ڈالا گیا۔
https://taghribnews.com/vdch-knki23n6kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ