غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے
شیئرینگ :
غاصب صیہونی حکومت نے پیر کو ایک وفد سوڈان روانہ کیا جو گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد پہلا وفد ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یروشلم میں کئی دنوں سے یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ 23 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کے تناظر میں ایک وفد خرطوم کا دورہ کرے گا۔
صیہونی عہدیدار نے اس رپورٹ کی تصدیق کی لیکن یہ بتانے سے انکار کیا کہ وفد میں کون کون شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان اس سال غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدے کا اعلان کرنے والا تیسرا عرب ملک ہے، صیہونی حکومت اور سوڈان معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط ہونا ابھی باقی ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...