تاریخ شائع کریں2020 16 November گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 482309

ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی۔

ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگنے کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی۔
ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ آناتولی کے حوالے سے خبر ہے کہ ترکی کی تاریخی مسجد میں اآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمارت بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو مسجد میں آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہیں بڑی تعداد میں آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا اور مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس آتشزدگی سے تاریخی مسجد کی عمارت بری طرح متاثر ہوگئی۔

استنبول کے اسکدر ضلع میں واقعہ تاریخی مسجد ونکوئی سترھویں صدی میں عثمانی فرماں روا سلطان محمد چہارم کے دور میں آبنائے باسفورس کے کنارے تعمیر کی گئی تھی۔

مسجد کی عمارت کا زیادہ  حصہ لکڑی سے تیار کردہ ہے اور اسے 1665 میں ترک اسکالر محمد آفندی نے تیار کیا تھا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تاحال آتشزدگی کا کوئی سبب سامنے آسکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0dj1w6dcma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ