تاریخ شائع کریں2020 19 October گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 479236

عبداللہ عبداللہ کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو

امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن یا ٹرمپ کی کامیابی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔خطیب زادہ
عبداللہ عبداللہ کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے چين میں ایران کے سرمایہ کے مسدود نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ چين میں موجود سرمایہ سے ایران بعض اجناس کی خرید کے لئے استفادہ کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ عبداللہ کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا گيا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ایران افغانستان میں امن و سلامتی بحال کرنے کے سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن یا ٹرمپ کی کامیابی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ دونوں کی ایران کے ساتھ عداوت اور دشمنی نمایاں ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeonyi49n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ