سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
شیئرینگ :
سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...