تاریخ شائع کریں2020 2 August گھنٹہ 18:52
خبر کا کوڈ : 471278

امریکا میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے

امریکی ریاست الاسکا کے کینائی جزیرہ نما علاقے میں دو مسافر بردار چھوٹے طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم،
امریکا میں دو طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے کینائی جزیرہ نما علاقے میں دو مسافر بردار چھوٹے طیاروں کا فضا میں خوفناک تصادم ہو گیا، ٹکراؤ اتنا خوفناک تھا کہ طیاروں کے پرخچے اُڑ گئے اور علاقے میں دور دور تک طیارے کا ملبہ بکھر گیا۔

فضائی آپریشن کے دوران کے طیاروں کا ملبہ درختوں سے بھرے ایک علاقے میں مل گیا، ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں الاسکا کی قانون ساز اسمبلی کے 67 سالہ رکن گیرے کینوپ بھی شامل ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے تھا۔

وہ اپنا ذاتی طیارہ اڑا رہے تھے جو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا جس میں 6 مسافر سوار تھے۔فیڈرل ایوی ایشن کے ادارے نے رکن پارلیمنٹ کے طیارے کے دوسرے طیارے سے ٹکرانے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

امریکا کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے رکن پارلیمنٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciyza5vt1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ