تاریخ شائع کریں2020 15 July گھنٹہ 18:47
خبر کا کوڈ : 469372

قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی درخواست مسترد

بین الاقوامی عدالت انصاف (International Court of Justice) نے قطر کا فضائی محاصرہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دوحہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا
قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی درخواست مسترد
بین الاقوامی عدالت انصاف (International Court of Justice) نے قطر کا فضائی محاصرہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے دوحہ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلی ترین عدالت نے منگل مقدمے کی کارروائی کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے دستاویزات کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کا فیصلہ قطر کے حق میں سنا دیا۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن (International Civil Aviation Organization) نے بھی 2018 میں قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت خلیج فارس کے چند ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنے تمام تعلقات معطل کئے اور قطری شہریوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ اتحاد نے قطر پر سعودی عرب کی اطاعت کرنے کے لئے دباو بھی ڈالا تھا تاہم قطر نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ہرگز سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنے قومی مفادات پرسعودی مفادات کو ترجیح نہیں دے گا۔
https://taghribnews.com/vdca0onyu49nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ