بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
شیئرینگ :
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد اس سال بھارتی فائرنگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 14ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق مقامی اسسٹنٹ کمشنر احمد سبحانی نے بتایا کہ یہ شہادت یہاں سے تقریبا 100 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع وادی لیپا میں ہوئی، جہاں صبح 7 بجکر 15 منٹ پر بلااشتعال شیلنگ شروع کی گئی اور یہ 4 گھنٹے تک جاری رہی۔
انہوں نے ٹیلیفون پر ڈان کو بتایا کہ 16 سالہ لڑکا توحید، ڈنہ بیہک میں مٹی سے بنے ایک انفرااسٹرکچر سے دوسرے کی طرف جا رہا تھا کہ اس وقت اس کے قریب ایک درخت پر مارٹر گولہ آ گرا، جس سے اس کا پورا جسلم چھلنی ہوگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...