تاریخ شائع کریں2019 13 November گھنٹہ 23:44
خبر کا کوڈ : 442621

مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی اصلی وجہ سیاست ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے ایک جلسہ سے خطاب کیا
مسلمان معاشرے میں اختلافات کی بنیاد سیاسیت ہے یعنی مسلمانوں کے درمیان سیاسی معاملات میں اختلاف نظر باعث بنا کہ مسلمان ایک دوسرے سے جدا ہوگئے۔
مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی اصلی وجہ سیاست ہے
مسلمانوں کے درمیان اختلاف کی اصلی وجہ سیاست ہے

 تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے ایک جلسہ سے خطاب کیا جس میں عالم اسلام کی نامور سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھی جن میں لبنان کے رامی جم اور اسماء جراد اور عبدالباری عطوان شامل تھے۔
 آیت اللہ اراکی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا " مسلمان معاشرے میں اختلافات کی بنیاد سیاسیت ہے یعنی مسلمانوں کے درمیان سیاسی معاملات میں اختلاف نظر باعث بنا کہ مسلمان ایک دوسرے سے جدا ہوگئے۔ بس جو چیز مسلمانوں کو دوبارہ یکجا کرسکتی ہے وہ بھی سیاست ہے۔ یعنی اگر مسلمانوں کے درمیان پائے جانے سیاسی نظریات کی اصلاح کرلی جائے تو مسلمانوں کے درمیان اختلافات بھی ختم ہوجائیں گے۔ کیونکہ مسلمانوں کے درمیان ایک  مشترک نقطہ نظرپایا جاتا ہے ، وہ مظلوم اور مضتسعفین کی حمایت ہے۔ اگر مسلمان اس مشترک نظریہ پر جمع ہوگئے تو مشکلات ختم ہوجائیں گی۔
حجت الاسلام والمسلمین تقوی نے بھی اجلاس کے خطاب کرتے ہوئے کہا " اگر مسلمانوں کے درمیان وحدت ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ دشمن اسلام مسلمانوں کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے لیے ایلکٹرونک میڈیا کا سہارا لے رہا ہے جو ایک جنگ کی سی صورت اختیار کرچکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirra5zt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ