تاریخ شائع کریں2019 16 October گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 440238

اقوام متحدہ نے افغانستان کے حالیہ انتخابات کو خونی انتخابات قرار دے دیا

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران 85 شہری جاں بحق ہوئے ہیں
اقوام متحدہ نے افغانستان میں گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب کے دوران حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں جہاں 85 شہری جاں بحق اور 370 افراد زخمی ہوئے
اقوام متحدہ نے افغانستان کے حالیہ انتخابات کو خونی انتخابات قرار دے دیا
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دوران 85 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے افغانستان میں گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب کے دوران حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں جہاں 85 شہری جاں بحق اور 370 افراد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان تدامیچی کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
مشن نے خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ 80 سے زائد افراد طالبان کے براہ راست حملوں کا شکار ہوئے جس کا مقصد 28 ستمبر کے انتخاب کو نشانہ بنانا تھا۔
صدارتی انتخابات کے دوران ہلاکتوں کی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس کے پارلیمانی انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہوئی کیونکہ گزشتہ برس انتخابات کے دوران 226 شہری جاں بحق اور 781 زخمی ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcaewnya49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ