وزیر اعظم عمران خان صدر روحانی اور دیگر حکام سے ملاقات کے لیے ایران پہچ گئے
ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے
شیئرینگ :
پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اس سفر میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستانی وزير اعظم عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزير اعظم کا تہران کا یہ دوسرا سفر ہے۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ، برادرانہ اور دوستانہ ہیں جن کی جڑیں کافی مضبوط اور مستحکم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذرہ شہر کے نواحی علاقے اندیشہ میں مسجد امام زمان علیہ السلام پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6 نمازی شہید ...