>> پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزام کو مسترد کردیا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 15:37
خبر کا کوڈ : 438266

پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزام کو مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے
پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزام کو مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔  پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ دوبارہ فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، اس نے کہا کہ بھارت دراندازی کے الزامات کشمیر سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی غرض سے عائد کررہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے گزشتہ روز پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئےکہاتھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے، ہمارے پاس تمام آپشنز ہیں۔
بپن راوت نے یہ دعویٰ بھی کیاتھا کہ 500 سے زائد دہشت گرد سرحد پار کرنے کے انتظار میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔
https://taghribnews.com/vdciqva5qt1apr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ