یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے
شیئرینگ :
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوام کی سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے جواب میں صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج اور قبائل نے دفاعی حملوں میں اضافہ کردیا ہے یمنی فوج نے متعدد بار سعودی عرب کے ابہا، نجران اور ملک خالد ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے۔ سعودی عرب کو اس جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...