تاریخ شائع کریں2019 17 August گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 434430

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی کے دورافتادہ جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جنگلوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جن میں سے 2 کی شناخت جاوید ملانہ اور عبدالرحمان استرانہ کے نام سے ہو گئی ہے جب کہ دو دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں پر پولیس اور فورسز پر حملوں کے 8 مقدمات درج تھے، جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوفیں، پولیس وائر لیس سیٹ، دستی بم اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والے اجزاء برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں کافی عرصے سےتکفیری دہشتگرد سرگرم ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchxknkv23nxkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ