تاریخ شائع کریں2019 6 August گھنٹہ 17:24
خبر کا کوڈ : 433166

کشمیر اور بھارت کی جارحیت کی صورت میں ردعمل پر غور کیا جارہا ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے
کشمیر اور بھارت کی جارحیت کی صورت میں ردعمل پر  غور کیا جارہا ہے
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پرپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور کمانڈر کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔  کانفرنس میں  بھارت کے زير انتظام  کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں بھارت کے کشمیر سے متعلق غیر آئینی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں ردعمل پر بھی غورکیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرتے ہوئے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce1q0e2bq1s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ