گوانتانامو جیل سے طالبان دہشت گرد کو رہا کردیا گیا
امریکہ نے گوانتانامو جیل سے ایک اور طالبان سرغنہ کو رہا کر دیا
طالبان سرغنہ سید اکبر آغا نے منگل کے روز افغان ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے گوانتانامو جیل سے طالبان سرغنہ بشیر نوورزی کو رہا کر دیا
شیئرینگ :
امریکہ نے گوانتانامو جیل سے ایک اور طالبان سرغنہ کو رہا کر دیا۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق طالبان سرغنہ سید اکبر آغا نے منگل کے روز افغان ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے گوانتانامو جیل سے طالبان سرغنہ بشیر نوورزی کو رہا کر دیا۔
امریکی فوجیوں نے تقریبا اٹھارہ برس قبل طالبان کے اس سرغنہ کو گرفتار کر کے گوانتانامو جیل منتقل کر دیا تھا۔
قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو چند ماہ قبل امریکہ کے کہنے پر پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اب تک سات دور بھی پورے ہو چکے ہیں تاہم اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جارہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں ...