تاریخ شائع کریں2019 19 April گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 415724

ایرانی مسلح افواج کے تمام دستے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہےملک کی مسلح افواج کے تمام دستے پوری تندھی کے ساتھ سیلازدہ علاقوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں
ایرانی مسلح افواج کے تمام دستے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے تمام دستے پوری تندھی کے ساتھ سیلازدہ علاقوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
صوبہ خوزستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم سلیمانی لوگوں میں گھل مل گئے اور انہوں نے وہاں صورتحال کا بہت قریب سے جائزہ لیا۔اس موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں کمانڈروں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ انجینئرنگ کور کی کارکردگی اور سیلاب پر قابو پانے کے  لئے کی جانے والی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقے شادگان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو جب بھی عوامی کمک کی ضرورت پڑی ہے عوام نے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور آج عوام کو مسلح افواج کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے تمام دستے عوام کی خدمت کے لیے میدان عمل میں موجود ہیں اور پوری تندھی کے ساتھ ان کی خدمت میں مصروف ہیں۔بعد ازاں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس کے ہمراہ آبادان ماہ شہر شاہراہ پر مشترکہ انجینیئرنگ کور کی کاکردگی کا قریب سے مشاہدہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ایران اور عراق کی مشترکہ انجینیئرنگ کور سیلاب میں تباہ ہونے والی آبادان ماہ شہر شاہراہ کی بحالی میں مصروف ہے۔قدس فورس کے کمانڈر نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ جاری رکھتے ہوئے آبادان قفاص شاہراہ، دریائے بہمن شیر اور اس کے کنارے آباد بستیوں کا بھی معائنہ اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔جنرل قاسم سلیمانی بعد ازاں آبادان شہر کے نواحی دیہات میں گئے اور لوگوں سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیںواضح رہے کہ عراقی حکومت نے بے مثال دوستی کا مظاہر کرتے ہوئے، سیلاب سے متاثرہ ایرانی صوبے خوزستان میں بحالی کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے بھاری مشینریاں اور آلات روانہ کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccipq002bqsm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ