ایران اور عمان کی بحریہ کے درمیان مشترکہ ریسکیو مشقیں
ایران اور عمان کی بحریہ نے بحیرہ عمان میں مشترکہ ریسکیو مشقیں انجام دی ہیں
مسقط کے ساحلوں کے قریب انجام پانے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں عمان کی بحری، فضائی اور سرحدی فورس جبکہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستوں نے حصہ لیا۔
شیئرینگ :
ایران اور عمان کی بحریہ نے بحیرہ عمان میں مشترکہ ریسکیو مشقیں انجام دی ہیں۔
مسقط کے ساحلوں کے قریب انجام پانے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں عمان کی بحری، فضائی اور سرحدی فورس جبکہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری دستوں نے حصہ لیا۔ایران عمان مشترکہ فوجی کمیشن کے تحت انجام پانے والی ان مشقوں میں شریک دستوں نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ ایران کا ایک اعلی سطحی فوجی وفد بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی کی سربراہی میں اس وقت عمان کا دورہ بھی کر رہا ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء پر امریکی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف اور ...